اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے وبائی امراض کے حوالے سے ہیلتھ ورک فورس کے قیام اور رابطہ کاری کے منصوبہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 200 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 230.920 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 30 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 200 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔