وبائی امراض کے پھیلاﺅ پر قابو پانے، سماجی تحفظ اور غیر متعدی امراض پر قابوپانے کے بارے میں ہوں گے، وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ

89

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی مشرقی بحیرہ روم خطہ کے لیے علاقائی کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام اسلا م آباد میں شروع ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی سطح کی کورننگ باڈی کے طورپر اس علاقائی کمیٹی میں عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم خطہ کے تمام 22ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ اس اعلیٰ ترین سطح کے اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائرےکٹر جنرل ڈاکٹر تدروس ادھم نوم غبریس ، مشرقی بحیرہ روم خطہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائرےکٹر محمد فکری اور صحت کے مایہ ناز ماہرین شرکت کررہے ہیں۔اجلاس کے دوران وزرائے صحت اور ان کے نمائندے خطہ بھر کے ممالک کے لیے صحت عامہ کی اہم ترین ترجیحات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور اجلاس میں صحت کے سرکاری شعبہ کے 250سے زائد رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے۔اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم خطہ کے ہیڈکوارٹر ز ، علاقائی دفتر کے سیکرٹریٹ سے عملہ ، قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اتنے اعلیٰ سطحی اور بڑے پیمانے کا صحت کے شعبہ کا اجلاس ہونا عالمی صحت عامہ میں پاکستان کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اجلاس جنوبی ایشیائی ، مشرق وسطیٰ ، مغربی ایشیائی اور شمالی افریقہ سمیت دُنیا بھر سے صحت کے اعلیٰ ترین ماہرین کا اسلام آبادمیں بلایا گیاہے۔