17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو،پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں داخل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو،پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں داخل

- Advertisement -

یوجین۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکی ریاست اوریگون کے شہر یوجین میں جاری ہیں۔ پاکستان کے 25 سالہ مایہ ناز کھلاڑی ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 81.71 میٹر تھرو کر کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔ارشد ندیم نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جبکہ تیسری مرتبہ وہ نہ صرف جولین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہےبلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ارشد ندیم مجموعی طور پر نویں اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں