27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ...

ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں سال نومبر کے پہلے ہفتے میں مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں شارٹ لسٹ شدہ 6 کھلاڑیوں فرخان زمان، اسرار احمد، احسن آیاز، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کےلئے 4 رکنی ختمی ٹیم کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اےکشن میں نظر آئیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71185

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں