ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائر ،امریکا اور میکسیکو کی ٹیمیں کل نبردآزما ہوں گی

114
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

سنسناٹی۔11نومبر (اے پی پی):امریکا اور میکسیکو کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر میں (کل) جمعہ کو نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سنسناٹی میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے میکسیکو نے پہلے ہی 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے ۔میکسیکو 12 نومبر کو سنسناٹی میں امریکا اور اس میچ کے چار دن بعد ایڈمنٹن میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔

میکسیکو کا فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کر دہ26 رکنی سکواڈ گول کیپرز میں گیلرمو اوچوا ، الفریڈو تلاویرا ، روڈولف کوٹا ،دیفنڈرز میں نیسٹر اراؤجو ، ہیکٹر مورینو، جیسس گیلارڈو ، سیزر مونٹیس ، جولیو سیزر ڈومینگیز ، لوئس روڈریگز ، اوسوالڈو روڈریگز ، جارج سانچیز ، جوہان واسکیزشامل ہیں ،

مڈفیلڈرز میں ایڈسن الواریز ، سیباسٹین کورڈووا ، رابرٹو الوارڈو، بیلین پینیڈا ،لوئس رومو ، آندریس گارڈڈو ، کارلوس روڈریگوز ، ہیکٹر ہیریرا ، جیسس انگولو جبکہ فارورڈز میں جیسز مینوئل کورونا ، روجیلیو فنیس موری ، راول جمنیز ، ہنری مارٹن اور ہیرونگ لوزانو شامل ہیں۔ادھر چیلسی فٹ بال کلب کے مایہ ناز فٹ بالر ونگر کرسچن پلسِک کی میکسیکو اور جمیکا کے خلاف 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے امریکی سکواڈ میں واپسی کی ہے ۔

امریکی سوکر فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ونگر کرسچن پلسک میکسیکو اور جمیکا کے خلاف آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گریگ برہالٹر نے کہا کہ ونگر کرسچن پلسک کی واپسی خوش آئندہ ہے اور ونگر کی واپسی ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوسکتی ہے ۔