ورلڈ کپ ٹی۔20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار بائولنگ کے ساتھ بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

178

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی۔20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار بائولنگ کے ساتھ بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا،میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی قومی ٹیم پر فخر ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بہتر کھیل پیش کیا۔تاہم ٹیم پاکستان نے بھی بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا۔خصوصا ًباولنگ کے شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس میگا ایونٹ کےفائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔