15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں گردوں کی...

ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں گردوں کی صحت سے متعلق آگاہی کےلئے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان۔ 10 مارچ (اے پی پی):ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں گردوں کی صحت سے متعلق آگاہی کےلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدرات ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کو منانے کا مقصد گردوں کی بیماریوں کی روک تھام اور بروقت علاج کےلئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر سہیل ارشد، ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر معاذ و دیگر ڈاکٹرز نے خطاب کرتے ہوئے گردوں کی بیماری سے پیدا ہونے والے خطرات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سٹاف اور نرسز نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں گردے کے مریضوں کی خیریت دریافت کی گئی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں