ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر پناہ کی پریس کلب راولپنڈی کے سامنے آگاہی واک

151

راولپنڈ ی۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے تین دہائیوں سے دل کی بیماریوں کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلہ میں ورلڈہارٹ ڈے کے موقع پرپناہ نے پریس کلب راولپنڈی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ آگاہی واک کے مہمانِ خصوصی سابقہ سرجن جنرل پاکستان آرمی جناب لیفٹیننٹ جنرل مصطفی کمال اکبر تھے ۔ جس میں صدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی،ایم پی اے تحسین فواد، ایم پی اے ملک افتخار اور جنرل سیکریٹری پناہ ثناءاللہ گھمن کے علاوہ ،نجات ٹرسٹ ، فاطمہ ملک ٹرسٹ سینئر ڈاکٹر ز ،سوشل ویلفیئر، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صدر پناہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے شرکاءکو بتایا کہ دل کی شریانوں اور ہارت اٹیک کی بیماری جو پہلے نہ ہونے کے برابر تھی آج اس کی وجہ سے دُنیا میں سب سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ ہمیں صرف یہ جاننے کی ہی ضرورت نہیں کہ کیا کیا چیزیں دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں بلکہ ہمیں ان کو دل سے ماننا ہو گا ، ان پر یقین کرنا ہو گا، خود بھی ان پر عمل کرنا ہو گا اور دوسروں تک پہچانا بھی ہو گا۔