ورکنگ بائونڈری پر رات گئے بھارت کی سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی ، 60 سالہ شخص زخمی، ریسکیو حکام

156
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

سیالکوٹ۔9نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر رات گئے بھارت نے سیز فائر کی ایک دفعہ پھر خلاف ورزی کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ رات گئے بھارتی فورسز نےسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر وقفہ وقفہ سے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گرنے سے دھمالہ گاوں کا 60 سالہ محمد سلیم زخمی ہو گیا ۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موضع دھمالہ پہنچے اور بھارتی فورسز کی جانب سے گرائے گئے مارٹر سے زخمی ہونے والے محمد سلیم نامی شخص کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔