وزارت اطلاعات و نشریات نے تیسرے قومی پرعزم ایوارڈز 2019 کا اعلان کر دیا

73
Ministry of Information and Broadcasting
Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے تیسرے قومی پرعزم ایوارڈز 2019 کا اعلان کر دیا ہے ، تخلیقی میڈیا مسابقت(کریٹیو میڈیا کمپٹیشن) کے تیسرے پرعزم ایوارڈ کے لئے 5مختلف کیٹگریز میں مقابلے ہونگے ، کامیابی حاصل کرنے والوں کو 1.5ملین روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے ۔پرعزم پاکستان ایوارڈ کے لئے تحریری سٹوری،ڈاکومنٹری ،شارٹ فلم ، فوٹو سٹوری ،پوسٹر ڈیزائننگ ، پینٹنگز اور نیوز پیکیجز کی کیٹگریز رکھی گئی ہیں ۔مقابلوں کا مرکزی خیال تشدد کا خاتمہ اور امن کا قیام، بین المذاہب ہم آہنگی اور تشدد پسندی کے خلاف جرات مندی ہے ۔ درخواست وصولی کی ڈیڈ لائن 15مارچ مقرر کی گئی ہے ۔تحریری سٹوری کیٹگری میں پہلا انعام 75ہزار روپے ،دوسرا انعام 50ہزار روپے اور تیسرا انعام 25ہزار ،فوٹو سٹور، پینٹگز اور پوسٹر،نیوز پیکیجز کی کیٹگریز میں پہلا انعام 1لاکھ 50ہزار روپے جبکہ ویڈیو کیٹگری کا پہلا انعام 3لاکھ روپے ہوگا ۔