وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کےلئے 6کروڑ روپے مختص

65
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اورمختلف شہروں میں جی پی اواین کے توسیعی منصوبے کےچوتھے مرحلے کےتحت جاری کردہ دو نئے منصوبوں کےلئے 6کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے منصوبے کےلئے منظور کردہ تخمینہ 17ارب 47کروڑ 7 لاکھ 50ہزار روپے لگایا گیا ہے ، یہ منصوبہ کلی طور پر غیرملکی امداد سے مکمل کیا جائےگا۔