وزارت تجارت 24 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، عبدالرزاق داود

71
وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت پاک ازبکستان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر پیشرفت بارے مشاورتی اجلاس
وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت پاک ازبکستان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر پیشرفت بارے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ وزارت تجارت 24 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ یہ کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر منعقد ہو گی۔ پاکستان کے ممتاز تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مزید گہرے ہوں گے- عبدالرزاق داود نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدہ کے ذریعے تجارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔