23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزارت خارجہ زیر اہتمام مینگو فیسٹیول کا انعقاد، وزیر خارجہ بلاول بھٹو...

وزارت خارجہ زیر اہتمام مینگو فیسٹیول کا انعقاد، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی): وزارت خارجہ نے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں جمعہ کو مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سال بھر میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور تقریبات کے سلسلے کا حصہ تھا۔ تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سی ای او سرینا ہوٹلز عزیز بولانی، ڈپلومیٹک کور کے ڈین ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف، سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد اور سینئر وائس چیئرمین پی ایف وی اے چوہدری محمد علی نے شرکت کی۔ تقریب میں اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی آم اعلیٰ معیار کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کاشت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز اپنے میزبان ممالک میں آم کے حوالے سے میلے منعقد کررہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں