وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات پر زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹ اور ہاﺅس آفیسر کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کر دیا ہے ،وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم

157
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹ اور ہاﺅس آفیسر کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹ کا ماہانہ وظیفہ 73 ہزار اور ہاﺅس آفیسر کا ماہانہ وظیفہ 40 ہزار کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر نے اس کا کریڈٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ وظائف میں اضافہ سے زیر تربیت ڈاکٹرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔