وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کر دی

85

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس کے جوانوں کو کھڑا کرنے کی بجائے سکیورٹی کے جدید طریقہ کار بروئے کار لاتے ہوئے وی آئی پیز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور سخت سردی میں گھنٹوں پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر کھڑا رکھنا کسی طور مناسب نہیں۔