وزارت سائنس کے کلینڈر اور رویت ایپ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا، چوہدری فواد حسین

84
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کے کلینڈر اور رویت ایپ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید 14 مئی کو ہوگی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ‏اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئی کو ہو گی۔