22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزارت قانون و انصاف کا آئی سی ایس آئی ڈی میں طویل...

وزارت قانون و انصاف کا آئی سی ایس آئی ڈی میں طویل عرصے سے زیر التواء ثالثی کی کارروائی میں ترک کمپنی میسرز اوزپاک کے ساتھ تصفیہ کا معاہدہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف نے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبرکی قیادت میں آئی سی ایس آئی ڈی میں طویل عرصے سے زیر التواء ثالثی کی کارروائی میں ترک کمپنی میسرز اوزپاک کے ساتھ کامیابی کے ساتھ تصفیہ کا معاہدہ کیا ہے۔ دستخط کی تقریب وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوئی جس میں ترک سفارتخانے کے نمائندے بھی شامل تھے۔

پیر کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں حکومت پاکستان کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری، اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈسپیوٹ یونٹ کے سربراہ سومر سراج اور وزارت قانون و انصاف کے سینئر کنسلٹنٹ بیرسٹر ظہور احمد شامل تھے۔ تقریب میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

ترک سرمایہ کار کمپنی کی طرف سے نظام اُتن، کنٹری ہیڈ پاکستان اوزپاک، افضل شاہ آپریشن پاکستان اوزپاک اور اظہر مائر، سی ایف او اوزپاک کو بھی تاریخی معاہدے کے گواہ کے لیے پیش کیا گیا۔ ترک سفارتخانے کے نمائندے نے پاکستان اور ترکی کے مضبوط برادرانہ تعلقات اور تنازعات کو گفت و شنید سے حل کیے جانے پر روشنی ڈالی جس سے مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت ماحول پیدا ہوتا ہے۔

میسرز اوزپاک نے تنازعہ کے حل کے لیے وزارت قانون و انصاف، سرمایہ کاری بورڈ اور بین الاقوامی تنازعات یونٹ کی لگن اور کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔ یہ تصفیہ نہ صرف تنازعے کو ختم کرتا ہے بلکہ سازگار کاروباری ماحول کے لیے پاکستان کے عزم پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی تقویت دیتا ہے۔ یہ کامیاب تصفیہ منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں