وزارت قانون وانصاف نے اینٹی ریپ(انویسٹی گیشن اینڈٹرائل)آرڈیننس 2021ء پرعملدرآمد کے لئے پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کی سربراہی میں 42رکنی کمیٹی قائم کر دی

69

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزارت قانون وانصاف نے اینٹی ریپ(انویسٹی گیشن اینڈٹرائل)آرڈیننس 2021ء پرعملدرآمد کے لئے پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کی سربراہی میں 42رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔جمعہ کو ترجمان وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کاپہلااجلاس وزارت قانون وانصاف میں پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں مختلف رہنمااصولوں کے مسودہ کی تیاری سمیت اینٹی ریپ آرڈیننس پرعملدرآمد سے متعلق امورپرتفصیلی غورکیاگیا۔کمیٹی کے آئندہ اجلاس ہفتہ واربنیادوں پرہوں گے۔کمیٹی میں جسٹس (ر)ناصرہ اقبال ، وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انسانی حقوق، نادرا، نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی، چاروں صوبو ں کی فرانزک ایجنسیاں، چاروں صوبوں کی وزارت داخلہ ، چاروں صوبو ں کا ادارہ برائے تحفظ وقارنسواں کے نمائندے ،آمنہ بیگ ،فوزیہ وقار، ماریہ میمن ،فریحہ ادریس، وکلاء نمائندے اوردیگرشامل ہیں۔