وزارت مذہبی امور نے اقلیتی طلبا کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

212
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے اقلیتی طلبا کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق 23۔2022 کیلئے وظائف کی درخواست دینے کیلئے نیا فارم جاری کیا گیا ہے جس میں امیدواروں کو اضافی تفصیلات دینا ہوں گی۔

نئے درخواست فارم پر درخواستیں وزارت مذہبی امور کو ایک ماہ کے اندر بھجوانا لازمی ہیں۔ مقررہ تاریخ کےبعد بھیجی گئی یا پرانے درخواست فارم پر درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔