وزارت مذہبی امور کے دو منصوبوں کے لیے 80 کروڑ روپے مختص

95
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کے سرکاری شعبہ کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت مذہبی امور کے دو منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

جمعہ کو جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں قرآن پاک کے شہید اوراق کی ری سائیکلنگ کے لیے اسلام آباد میں پلانٹ لگانے کے لیے165.048 ملین روپے سے زائد جبکہ حج کمپلیکس لاہور کی تعمیر کیلئے 634.952 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔