اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 43 ارب13 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے ہیں جن میں سے اب تک 30ارب 49کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔