وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 کھرب 33 ارب 39 کروڑ روپے جاری کر دیئے

69

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک2 کھرب 33 ارب39کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔