وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3کھرب 92ارب 68کروڑ روپے جاری

49

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک3کھرب 92ارب 68کروڑ68 لاکھ روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9کھرب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 18ارب 28کروڑ74 لاکھ، آزاد جموں و کشمیر ( اے جے کے)کے لئے14ارب 82کروڑ، این ایچ اے کے لیے 57ارب 2کروڑ47لاکھ ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے18 ارب 18کروڑ83 لاکھ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 49 ارب 85کروڑ99 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے4 ارب 17کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 37 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے13 ارب 45 کروڑ42 لاکھ،

پاورٹی ڈویژن کے لئے 29کروڑ94 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے14ار ب 68کروڑ2لاکھ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 62کروڑ47لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے17کروڑ20 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے6کروڑ29لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے5ارب 37کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 5ارب 50کروڑ ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے24کروڑ46 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے ایک ارب 2 کروڑ98لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویژن کے لئے3 ارب ایک کروڑ36 لاکھ،

داخلہ ڈویژن کے لئے10ارب 52کروڑ43لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ایک ارب 86 کروڑ 73 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے4 ارب 13کروڑ 31 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے69کروڑ98 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئےایک ارب 45 کروڑ80لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے13کروڑ96لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے12 ارب10 کروڑ57 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے13ارب 87کروڑ57 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 60 ارب 63کروڑ،

وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے4 ارب 33کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے40کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 87 کروڑ25لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے98 کروڑ88لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے22کروڑ56لاکھ،کامرس ڈویژن کے لیے 80کروڑ 67لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 7ارب 16کروڑ 35لاکھ ، کابینہ ڈویژن کےلئے46 ارب 7کروڑ75 لاکھ ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے4 کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 93کروڑ 60لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔