کووڈ۔19 کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اقسام کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں،این سی او سی

121
بیس ممالک کے سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے افسران کا این سی او سی کا دورہ، کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ملک میں کووڈ۔19 کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اقسام کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق فعال کوششوں کے نتیجہ میں سارس۔کوو۔2 ، بی۔1.351 ( جنوبی افریقی قسم) اور سارس۔کوو۔2 ،پی ون (برازیل) کی دو علیحدہ سیمپلز کی اقسام قومی ادارہ صحت میں متواتر جینوم کے ذریعہ تلاش کی گئی ہیں۔

حکام ان مثبت کیسزکے ربط کی تلاش کے لئےمصروف عمل ہیں۔ کس قسم کے سیمپل ملے ہیں اس بات کے قطع نظر عالمی سطح پر تجویز کردہ ایس او پیز ہی ہمارے لئے کورونا وائرس سے بچاو کی پہلی ڈھال ہیں۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو ہر صورت یقینی بنائیں اور گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں۔

اس کے علاوہ اب 40 سال سے زیادہ عمر کا ہر فرد ویکسین لگواسکتا ہے اس لئے وہ خود کو حکومت کے طریقہ کار کے مطابق خود کو ویکسینیشن کے لئے رجسٹرڈ کرا ئیں ۔