وزارت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام 11 جولائی کو سیمینار منعقد ہو گا ، ترجمان وزارت صحت

176
وفاقی وزارت صحت کے زیر اہتمام 34 ویں سالانہ سی ای ڈبلیو جی میٹنگ کا انعقاد، پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے جاری منصوبوں پر بریفنگ
وفاقی وزارت صحت کے زیر اہتمام 34 ویں سالانہ سی ای ڈبلیو جی میٹنگ کا انعقاد، پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے جاری منصوبوں پر بریفنگ

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ پاپولیشن ڈے 11جولائی کو منایا جائے گا۔ پیر کو وزارت صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزارت ہیلتھ سروسز 11 جولائی 2024 کو ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سےاسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت آبادی بارے اس سیمینا ر کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ وفاقی سیکرٹری صحت سیمینار سے کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کریں گے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایاکہ سیمینار سے یو این ایف پی اے کے نمائندے، ہائی کمشنرز/مختلف ممالک کے سفیر، آبادی کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی خطاب کریں گے ۔ سیمینار میں آبادی کے مسائل اور خاندا ن میں توازن کے مر کزی خیال پر ماہرین کے پینل مباحثے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔