وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3کھرب19ارب 56کروڑ روپے جاری

104
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک3 کھرب19ارب 56کروڑ4 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 75کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 11 ارب 26کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے13ارب 99کروڑ، این ایچ اے کے لئے 55ارب 20کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے31 ارب 85کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 44 ارب 99کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے2ارب 15کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے4 ارب 83کروڑ 94 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے11 ارب 75 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 75 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ار ب77 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 32کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے17کروڑ50لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے9 کروڑ73 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے7 ارب 88کروڑ58 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 6ارب ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے2 کروڑ69 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے69 کروڑ 94 لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ 57 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 7ارب 37کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 46 کروڑ 47 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 2 ارب 71کروڑ 27 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے15 کروڑ 54 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے40کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ 80 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے4 ارب36 کروڑ 84 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے14 ارب 4کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن 51 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 32 ارب 34کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے2 ارب 23کروڑ 80 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14کروڑ 14 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 78 کروڑ95 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 33 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 12کروڑ73 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 2 ارب50 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5کروڑ17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے38 ارب 22 کروڑ،ں سرمایہ کاری بورڈ کے لئے4 کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 54کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں