وزارتِ مذہبی امور نے 21 تا 27 رمضان المبارک قومی محفل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں

168
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نے 21 تا 27 رمضان المبارک قومی محفل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں ۔ منگل کو وزارت مذہبی امور ترجمان کے مطابق ملک بھر سے منتخب حفاظ کرام شاہ فیصل مسجد ، اسلام آباد میں شبینہ پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔

چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے نامزد 56 حفاظ میں سے 14 کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پنجاب سے 4، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے 2، 2 جبکہ گلگت و آزاد کشمیر سے 1، 1 حافظ شامل ہیں ۔معروف حفاظ و قراء پر مشتمل ججز پینل نے مقامی حفاظ کو وزارت جبکہ دیگر کو انٹرنیٹ پر لائیو سن کر انتخاب مکمل کیا ۔