اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزرات آبی وسائل پانی کے منصوبوں پر رواں سال 63 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ وزرات کی جانب سے پانی کے ان منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے فنڈز میں دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے 25 ارب 68 کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔وزرات کے ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں دریاﺅں پر پن بجلی کے منصوبہ جات شامل نہیں ہیں۔وزرات کے ذرائع نے بتایاکہ ملک کو اس وقت پانی کے شدید بحران کا سامناہے، اس تناظر میں موجود حکومت جامع اور سنجیدہ اقدامات کررہی ہے تاکہ اس بحران کو کم سے کم کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ وزرات آبی وسائل کے ان منصوبوں سے نہ صرف توانائی کی ضروریات پوری ہوںگی بلکہ آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔