وزراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ،آئندہ سال کے بجٹ کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے بارے اقدامات پر غور

86
وزراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ،آئندہ سال کے بجٹ کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے بارے اقدامات پر غور

کوئٹہ۔16جون (اے پی پی):وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ 22-2021 بارے میڈیا کیمپئن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشری ٰرند، وزیراعلی ٰکے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن، اسپیشل سیکرٹری وزیراعلی ٰعابد سلیم قریشی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ایم ڈی یو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بجٹ 22-2021 میں صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے شامل منصوبوں کو ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے بجٹ میں شامل سماجی تحفظ کے منصوبوں کو حکومت بلوچستان کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ڈیجیٹل پوسٹرز اور ویڈیوز کے ذریعے نمایاں کرنے اور حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ٹوئٹر اسپیس سیشن، خصوصی اشاعت اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔