27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزٹ ویزا والوں کو حج کرانے کا دعوی کرنے والے گرفتار

وزٹ ویزا والوں کو حج کرانے کا دعوی کرنے والے گرفتار

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔26مئی (اے پی پی):مکہ مکرمہ پولیس نے دو کرغیز شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو بغیر اجازت نامے کے حج کرانےدعوی کر رہے تھے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے وزٹ ویزے کے حامل افراد کو مشاعر مقدسہ میں منتقل کرنے، معاونت فراہم کرنے اور مکہ مکرمہ شہر میں کرائے پر لیے گئے دو مقامات پر ٹھہرانے کے جھوٹے اشتہارات شائع کر رہے تھے۔

پولیس نے کہا کہ مذکورہ افراد کے جھانسے میں آنے والے 87 بھی گرفتار ہوئے ہیں وزٹ ویزے پر آئے ہوئے ہیں اور بغیر حج پرمٹ کے حج کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار شدگان کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں