وزیر اعظم آج خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات 

158

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ خیبرپختونخواکے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں پتن جائیں گے جہاں وہ امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔