وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی کا ترقیاتی جائزہ اجلاس

87

مظفرآباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی کا ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کی کارکردگی اور تعمیراتی عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے اندر تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے ، فنڈز کے بروقت تصرف اور مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تمام سیکرٹریزکو اپنے اپنے محکمہ جات کے ذمہ شائع شدہ اشتہارات کے بقایا جات پندرہ ایام کے اندر ادا کرنے اور محکمہ اطلاعات کے ذریعے اپنے ترقیاتی منصوبہ جات کی مد متفرق کا ایک فیصد منصوبہ کی تشہیر کے لیے مختص کرنے کی ہدایت کی ۔