واشنگٹن ۔ 10 فروری (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تجارت اور دفاع کے سلسلے میں کشیدگی دور کرنے کے لئے اہم دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے واشنگٹن میں ملاقات کی ۔ جاپان کے وزیر اعظم ایبے اور ان کی اہلیہ ایکی خصوصی طیارے سے امریکی دارالحکومت پہنچے تھے ۔جاپان کے وزیراعظم جمعہ کو امریکا کے کاروباری رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے اور ارلنگٹن قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔بعد ازاں مشترکہ نیوز کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے ۔