وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سید حسین جہانیاں گردیزی کی وفاقی وزیر سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس

134

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ، اب تک 47 کروڑ روپے مالیت کی جدید مشینری پر کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے، کاشتکاروں کو جدید ڈرپ نظام آبپاشی پر 50 فیصد جبکہ سولر سسٹم پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، موجودہ دور حکومت میں پنجاب سیڈ کونسل نے مختلف فصلوں کی 147 نئی اقسام کاشت کے لئے منظور کی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں 19 کروڑ روپے مالیت کی جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادوں کو ضبط کیا گیا، پالیسی میکنگ میں کاشتکاروں کی آراکو بھی شامل کریں گے ، 1000 سے زائد جعلسازوں کے خلاف 900 مقدمات کا اندراج جبکہ 20 فیکٹریوں کا خاتمہ کیا گیا، گزشتہ دو سالوں میں صوبہ پنجاب میں 78 ہزار ایکڑ سے زیادہ بنجر رقبے کو قابل کاشت بنایا ، کاشتکار تنظیموں نے زرعی مسائل سے آگاہی میں ہماری بہت معاونت کی ، موجودہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ زراعت پر توجہ دے رہی ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ہم نے گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر 1800روپے مقرر کی،کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے،ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود ہم نے زرعی اجناس کے اہداف پورے کئے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے اہداف پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا،ہم کپاس کا سرٹیفائیڈ بیج کسان کو فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔