وزیر اعظم شہباز شریف آج( بدھ کو) رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ کریں گے

193

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف آج بدھ کو ایک روزہ دورے پر رشکئی خصوصی اقتصادی زون پہنچیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو سی آر بی سی چائنا کی طرف سے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی جائےگی۔

بعد ازاں این ٹی ڈی سی اور ایس این جی پی ایل کے ایم ڈیز رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریف کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کریں گے اور تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔