اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج بدھ کو بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم سیلاب زدگان کا احوال جاننے اور ان کی دل جوئی کرنے کے لیے ان سے ملاقات بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم سیلاب زدگان اور مقامی عمائدین سے خطاب کریں گے۔