وزیر اعظم شہباز شریف سے امر یکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری کی ملاقات

231
وزیر اعظم شہباز شریف سے امر یکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری کی ملاقات

نیو یارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نےملاقات کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔