وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ 31 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

180

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نےملاقات کی اور وزارت تعلیم کی جانب سے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ 31 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔