وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

260
وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

سمرقند۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آمد پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔