- Advertisement -
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو سینئر صحافی ارشد شریف کی میت جلد وطن واپس لانے کے لئےہدایات جاری کر دی ہیں۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ میت وطن واپس لانے کا عمل تیز کیا جائے اور کینیا کے حکام کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333976
- Advertisement -