وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی تعطیلات لاہو رمیں گزارنے کے بعد جمعہ کی علی الصبح اسلام آباد پہنچ کر دفتر میں اپنےفرائض کی ادائیگی شروع کر دی ، ’’عید کی چھٹیوں میں آرام کر لیا، اب کام پر توجہ مرکوز کی جائے‘‘، وزیر اعظم کا ٹویٹ

64

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے قوم پر زور دیا ہے کہ اب کام پر توجہ مرکوز کی جائے۔ جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ امیدکرتے ہیں کہ عوام نے عید کی تعطیلات اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھےطریقے سے گزاریں اور آرام بھی کر لیا، اب ہمیں کام پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔عید کی چار تعطیلات کے بعد جمعہ کو دفاتر کھل گئے اور کاروبار زندگی بھی بحال ہو گیا ۔ و

زیراعظم شہباز شریف، جو ایک بہترین منتظم اور کام کو تیزی سے سرانجام دینے اور پائہ تکمیل تک پہنچانے کی شہرت کےحامل ہیں ، قوم سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی پیروی کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کے لئے محنت ، لگن اور جانفشانی سے کام کریں۔ وزیراعظم جنہوں نے عید کی تعطیلات لاہور میں گزاریں، جمعہ کوعلی الصبح ہی اسلام آباد پہنچ گئے اور اپنے دفتر میں اپنےفرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

دریں اثنا وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لاہور میٹرو سے مستفید ہونےوالے عام لوگوں کی کہانی کی عکاسی کرنے والے فیضان احمدکے کام کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ فیضان احمدنےلاہور میٹرو سےعام آدمی کو حاصل ہونے والی سفری سہولت کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس عکاسی سے بے حدمتاثر ہوئے ہیں۔