وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اتفاق ہسپتال لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

278
وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وزیر اعظم میڈیا ونگ آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔