اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور شاہی خاندان سے تعزیت کی ہے ۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔