
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اورجوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور ان کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔