19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم شہباز شریف کا لیبیا میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی...

وزیر اعظم شہباز شریف کا لیبیا میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی موت پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا میں کشتی حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں چار پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی مشن سے موصول ہونے والی ان اطلاعات پر افسوس ہوا جو لیبیا میں سرت شہر کے نزدیک ہونے والے کشتی کے حادثہ سے متعلق ہیں جن میں کل جاں بحق ہونے والے 11افراد میں سے 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

ہمارا مشن اور دفتر خارجہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کے حصول کے لئے کام کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے پاکستانیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں تاکہ آئندہ ہمارے لوگوں کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہ وصول کرنی پڑیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں