وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستانی متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی پر فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر

83

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی پر فرانس کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمونئل میکرون کی جانب سے پاکستان میں متاثرین سیلاب سے اظہاریکجہتی اور معاونت کی فراہمی کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے حوالہ سے فرانس کے صدر کا پیغام خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں فرانس کی جانب سےیکجہتی کے اظہار اور متاثرین کی مدد کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔