وزیر اعظم شہباز شریف کاشفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے داخلےاور ملازمین پر تشدد کا نوٹس ،آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

233
Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزمان کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ وزیراعظم نے اینکر پرسن شفایوسفزئی اور ان کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔