اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر یہ دن منانے والے ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہیں۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آئیے ہم سب دنیا کو ایک پرامن جگہ بنانے کے لیے اپنا کردار اداکرنے کا عہدکریں جہاں تمام کمیونیٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور جہاں آنے والا کل مزید بہتر بنانے کی امیدہو۔