وزیر اعظم عمران خان آج (پیر کو) احساس بچت بنک اکائونٹ کا آغاز کریں گے، پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی

65
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج( پیر کو)احساس سیونگ والٹس (احساس بچت بنک اکائونٹ) کا اسلام آباد سے آغاز کریں گے۔70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

احساس سیونگ والیٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی ۔احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچائو ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکائونٹ ایک خاتون ایک بنک اکائونٹ پالیسی کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گی۔وزیر اعظم مستحق خواتین سے گفتگو کریں گے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے اور خطاب کریں گے۔