اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔